Home Top Ad

Responsive Ads Here

پاکستان کا قدیم ترین شہر ملتان

*ملتان*  ( پاکستان )
  پاکستان کا قدیم ترین شہر 
۔ 
*ملتان دریائے چناب کے کنارے واقع پاکستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔*
 یہ ایشیا اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔  یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا معاشی و ثقافتی مرکز ہے۔ 

تاریخ
مورخین کے مطابق ملتان کے مقام پر اولین انسانی بستی کم از کم 5000 سال پہلے تقریباً 3000 ق م میں بسائی گئی تھی۔ یا دوسرے لفظوں  میسوپوٹیمیا، مصر اور موہجودڑو کی قدیم تہذیبیں ابھی پھل پھول رہی تھیں۔ 2000 ق م میں جب آریہ قوم برصغیر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے ملتان کو قدیم بستی کی شکل میں پایا۔ 
تاج الدین مفتی کی غیر مطبوعہ " تاریخ پنجاب " جو 1868ء میں لکھی گئی یہ روایت درج ہے کہ 
" نوح علیہ السلام کے طوفان کے وقت ملتان آباد تھا۔ 
نامور مورخ البیرونی اپنی کتاب " الہند " کے صفحہ 155 پر لکھتا ہے کہ " گیارہویں صدی عیسوی میں میرے قیام ملتان کے دوران ملتان کے باشندے اسے( 216430 ) دولاکھ سولہ ہزار چار سو تیس سال پرانا بتاتے ہیں۔ "

قدیم نام
1) میسان
2) کشپ پور
3) پرہلاد پور
4)  سنپ پورہ 
5) ہنس پور اور بھاگ پور 
6) مول استھان
7)  مالی استھان
8 ) مولتان 
9)  ملتان

رقبہ 
ملتان کا رقبہ 51 مربع میل ہے

آبادی
2017ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 871,843, 1 ہے

رابطہ کوڈ
061

تحصیلیں
ضلع ملتان چار تحصیلوں پر مشتمل ہے۔ 
1) ملتان شہر 
2)  ملتان صدر 
3)  شجاع آباد
4)  جلال پور پیروالا

زبانیں
ملتان شہر میں بولے جانے والی اہم زبانیں
سرائیکی (℅ 42.16) 
پنجابی ( %32.34) 
اردو ( ℅ 23.5)  
دوسری( %2)  

زراعت
ملتان کی مشہور فصلوں میں کپاس،  چاول، چنا، گندم، باجرہ، گنا، آم بہت مشہور ہے۔ 

مشہور مصنوعات
ریشم کرنڈی، چوب کاری، ملتانی کھدر، ملتانی سوہن حلوہ، آم، کندن جیولری، ملتانی کھُسہ، قالین بافی، اونٹ کی ہڈی اور کھال  پر کام، اوکیر سازی،  کھڈی، پاور لومز،کاشی کاری، نقاشی، قالین، بیڈ شیٹ، اور بہت سی اشیاء ملتان کی وجہ شہرت ہیں۔ 

مشہور مساجد
شاہی مسجد،  جامع ابن قاسم،  مسجد پھول ہٹ، سبز مسجد، مسجد علی محمد باقر، مسجد باقر خان، ابدالی مسجد، مسجد طوطلاں والی، مساوی مسجد و دیگر ملتان کی مشہور و معروف مساجد ہیں۔ 

دینی درسگاہیں
مدرسہ انوار العلوم
مدرسہ قاسم العلوم
مدرسہ خیرالمدارس
مدرسہ معمورں 
دارالحدیث محمدیہ
مدرسہ خیرالمعاد
مخزن العلوم

مشہور تعلیمی ادارے
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی
گورنمنٹ گرلز کالج
انسیٹیوٹ آف ساوتھ پنجاب
نشتر کالج
ملتان میڈیکل کالج
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن

تفریح گاہیں
کمپنی باغ
جناح پارک
شاہ شمس پارک
ابن قاسم پاک

ہسپتال
نشتر ہسپتال
مریم سرجیکل ہسپتال
میڈی کیئر ہسپتال
چلڈرن ہسپتال
ملتان کارڈیالوجی ہسپتال
سی ایم ایچ

منفرد اعزاز
ملتان کو صوفیوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملتان میں تقریباً 200 کے قریب مزار ہیں۔ 
مندرجہ ذیل مشہور و معروف ہیں۔ 
1)  حضرت شاہ یوسف گردیز رح
2)  حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رح
3)  حضرت شاہ شمس سبزواری رح
4)  حضرت شاہ رکن عالم رح
5)  حضرت سید موسیٰ پاک شہید رح
6)  حضرت حافظ محمد جمال الله ملتانی رح
7)  سید عطا الله شاہ بخاری رح

مولد شاہان
کئ نامور حکمران ملتان میں پیدا ہوۓ۔ 
1)  سلطان محمد تغلق
2)  سید خضر خان
3)  سلطان بہلول لودھی
4)  احمد شاہ ابدالی

ملتان اور سیاح
ملتان میں سیاحوں کی آمد 235-26 قبل مسیح سے شروع ہوئی جو سکندر اعظم کی  یونانی فوج  کے ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ چینی اور یورپی سیاح بھی آتے رہے۔ جن 
میں ہیون سانگ، ایم ڈی تھیونیو، مونسٹیورٹ الفسٹ،  لیفٹیننٹ ایلگزینڈر برنس، البلاذری، المسعود، البیرونی، الادریسی، زکریا قزوینی اور ابن بطوطہ مشہور ہیں۔ 

ہندو آثار
ملتان میں کئی مشہور مندر تھے۔ جن میں مندر پرہلاد، سورج کنڈ مندر،  مندر طوطلاں مائی، مندر جوگ مایا، رام تیرتھ اور مندر نرسنگھ پوری قابل ذکر ہیں۔ 

مشہور شخصیات
شاہ محمود قریشی ( سابقہ و موجودہ وزیر خارجہ),  یوسف رضا گیلانی ( سابقہ وزیراعظم), جاوید ہاشمی ( سیاستدان),  انضمام الحق ( سابق کرکٹر), صائمہ نور ( اداکارہ)

ملتان اور مسلم دورحکومت
ملتان ایک بڑے عرصے مسلمان حکمرانوں کے زیر اثر رہا۔ جن میں بنوامیہ، بنوسامہ، لودھی، تغلق، سدوزئی پٹھان، خلجی، مغل، خاندان غلاماں، لنگاہ، غوری، سادات اور سوری خاندان و دور قابل ذکر ہیں۔ 

گورستان
مائی پاکدامن، پیر عمر والا، شاہ حسن پروانہ، جوگ ماریہ والا،  پیر برہان والا، کلیان والا، جلال باقری اور شاہ شمس ملتان کے بڑے اور مشہور قبرستان ہیں۔ 

ہوائی اڈا
ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈا

جڑواں شہر
ملتان کو دنیا کے کئی قدیم ومعروف شہروں کا جڑواں شہر قراردیا جا چکا ہے۔ جن میں روم ( اٹلی), قونیہ ( ترکی), راشت ( ایران)، لاسی ( رومانیہ), شی ہیزی  ( چین)  اور گینجا ( آذربائیجان)  شامل ہیں۔